یوم آزادی کپ فٹ سال چمپئن شپ،ینگ مسلم اور زیل پاک نے افتتاحی معرکہ نام کرلیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں آل سندھ جشن آزادی فٹ سال چمپئن شپ کا شاندار آغاز سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر ندیم شاہ جاموٹ نے اطہر علی خانزادہ  کے ہمراہ چمپئن شپ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے آل سندھ جشن آزادی فٹ سال چمپئن شپ سندھ زرعی یونیورسٹی کے فٹ سال کورٹ میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر ندیم شاہ جاموٹ اور سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف اطہر علی خانزادہ  نے کیا مہمان خصوصی سے ٹیموں کا  تعارف کرایا گیا جبکہ چمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے مہمان خصوصی کوسندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ندیم شاہ جاموٹ،اطہر علی خانزادہ  نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اورسندھ فٹ سال ایسوسی ایشن مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے جشن آزادی کے موقع پر چمپئن شپ منعقد کرائی ہے  انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو تندرست و توانا رکھتا ہے اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں چیمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے کہا کہ یہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں سے آزاد ہوا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے آپس کے اختلافات ختم کر کے بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں حیدرآباد سکھر نواب شاہ میرپور خاص بدین ٹنڈوالہیار سانگھڑ کی 20 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں فٹسال چمپئن شپ کے مقابلوں میں میرپورخاص ینگ مسلم اور جی پی سی جامشورو کی ٹیموں کے درمیاں میچ کھیلا گیا  جو کہ  ینگ مسلم میرپورخاص کی ٹیم نے 1۔2 سے جیت لیادوسرا میچ فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام اور زیل پاک حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ ذیل پاک حیدرآباد نے  0۔1 سے جیت لیا چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض حاجی صغیر راجپوت عبدالتوحید عرف چھوٹو۔وسیم۔کامل حنیف راجپوت۔عتیق الرحمن  نے ادا کئے اس موقع پر سلمان اطہر خانزادہ  اکبر راجپوت۔عبدالحمید راجپوت۔عبدالمومن راخپوت۔امتیاز علی۔سمیت  شا?قین کی بڑی تعداد میں موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...