سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

اسلام آباد( اسپورٹس رپورٹر )شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ سرینا ولیمز نے رواں ہفتے منعقدہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل فائنل کے دوران انجری کا شکار ہو کر مقابلے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز کا پہلے رائونڈ میں زرینا دیاس سے مقابلہ ہونا تھا لیکن انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ولیمز نے کہا کہ یہ میرا پسندیدہ ایونٹ ہے اور اس میں حصہ نہ لینے پر مجھے بے حد مایوسی ہو رہی ہے تاہم اب میری تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ سو فیصد فٹنس حاصل کر کے میگا ایونٹ میں شرکت کروں۔

ای پیپر دی نیشن