ٹوکیو ( نیٹ نیوز)جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے ہتھیار پھینکنے کی تقریب میں گہرے دکھ اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس جنگ کے دوران جاپانی فوجیوں کے ہاتھوں غیر ملکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی افسوس کیا۔ جاپانی بادشاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جنگ کی تباہ کاریوں جیسے واقعات کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ تقریب میں بادشاہ ناروہیٹو اور شرکائے تقریب نے دوسری عالمی جنگ میں اکتیس لاکھ ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو یاد کیا۔ دوسری جانب اس دن کی مناسبت سے جاپانی وزیراعظم نے ایک متنازعہ جنگی مزار کے لیے دعائیہ کلمات روانہ کیے ہیں۔ جاپانی بادشاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جنگ کی تباہ کاریوں جیسے واقعات کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ تقریب میں بادشاہ ناروہیٹو اور شرکائے تقریب نے دوسری عالمی جنگ میں اکتیس لاکھ ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو یاد کیا۔