طرابلس (این این آئی) لیبی فوج کے جنرل خلیفہ حفتر نے دارالحکومت طرابلس میں فائر بندی میں توسیع کے حوالے سے کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حفتر نے کچھ عرصہ قبل لڑائی کے مختلف محاذوں پر اپنی قیادت کے ساتھ وسیع اجلاس منعقد کیا تھا۔ اجلاس کا مقصد دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرانے کے لیے 4 اپریل کو شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد سے یقینی بنائی جانے والی پیش قدمی اور کامیابی کا جائزہ لینا اور قومی فوج کی استعداد پر اطمینان حاصل کرنا تھا۔ عید الاضحی کے دوران دو روزہ جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس سے قبل قومی فوج کی قیادت نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ اسے عید کے دوران جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تجویز قبول ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان معرکوں کے بھڑکنے کے بعد سے 1093 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ، تقریبا 6 ہزار زخمی ہوئے، 1.2 ہزار سے زیادہ افراد نے جھڑپوں کے مقامات سے نقل مکانی کی اور جھڑپوں کے مقامات سے قریب ہونے کے پیش نظر 1 لاکھ سے زیادہ افراد خطرے میں ہیں۔
لیبیا: جنرل خفتر نے جنگ بندی میں توسیع کو کوشش مسترد کردیں
Aug 16, 2019