تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے مسلمان امریکی ارکان کانگریس خواتین کو تل ابیب مخالف بیان دینے کی وجہ سے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔ الہان عمر اور راشدہ طلیب کا دورہ اسرائیل طے شدہ تھا جہاں سے انہیں فلسطین جانا تھا۔تل ابیب کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ برتاؤ پر متنازعہ بیان دینے پر مذکورہ پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی رکنِ کانگریس رشیدہ طالب کا تعلق فلسطین سے ہے اور الہان عمر ایک صومالی مہاجر کی بیٹی ہیں۔خواتین پر پابندی کے فیصلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت شامل ہے۔اسرائیل کی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ان غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو ہمارے ملک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرے۔