جنوبی وزیرستان: دوتانی‘ زلی خیل قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد قتل

وانا(این این آئی) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں دوتانی اور زلی خیل قبائل کے مابین شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں،اب تک ہونیوالی لڑائی میں فریقین کی جانب سے دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،14 اگست کی شب دوتانی قبائل کے 300 کے قریب مسلح لشکر نے کرکنڑہ کے مقام پرزلی خیل قبائل کے رہائش پذیر درجنوں افراد پردھاوابول دیا،جس کے نتیجہ میں زلی خیل قبائل کا ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،اور دوتانی قبائل نے کرکنڑہ اور اس کے مضافاتی پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کرکے مورچہ زن ہوگئے،جس کے ردعمل میں زلی خیل قبائل نے ہنگامی طور پر 1400 لشکرتیار کرکے کرکنڑہ کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق زلی خیل قبائل کے مسلح لشکر نے 15 اگست کی درمیانی شب دوتانی قبائل کے مسلح مورچہ زن افراد کو پسپائی پر مجبور کرکے ان سے درجنوں مورچے واپس لے لئے ہیں،تاھم تازہ اطلاعات یہ آرہی ہیں،کہ تابی کے مورچہ پر ابھی تک دوتانی قبائل مورچہ زن ہے،اور زلی خیل قبائل کے مسلح افراد نے ان کا محاصرہ کررکھا ہے،اس مورچہ سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں،جبکہ دوسری جانب سے زلی خیل قبائل کے مسلح افراد کی جانب سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہے،اور مورچے کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔واضح رہے،کہ دونوں قبائل کے مابین کرکنڑہ کی ملکیت پر عرصہ سے تنازعہ چلاآرہاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...