لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ انڈیا کو اپنا نام نہاد یوم آزادی مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے کیونکہ اس نے کشمیر ی مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں اور بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کی نفی کررہاہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ یوم آزادی دراصل یوم سیاہ ہے اور پوری دنیا نے یوم سیاہ کی حمایت کرکے ثابت کردیاہے کہ کشمیرمیں تاریک سناٹے والی طویل سیاہ رات آخر کار ختم ہوکررہے گی ۔انہوںنے کہاکہ قادیانی گروہ 1930ء سے کشمیریوںکیخلاف سازشیں کررہاہے اور پاکستان بنتے وقت بھی ضلع گرداسپور کو پاکستان میں نہ آنے دینے کا سبب قادیانی بنے اور بائونڈری کمیشن نے اس پر عمل درآمد کروایا ۔
کشمیر پر مظالم ڈھانے والے بھارت کو یوم آزادی مناتے شرم کرنی چاہئے:عبداللطیف خالد
Aug 16, 2019