لاہور(نمائندہ خصوصی)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طر ف سے جشن عیدالا لضحیٰ،جشن آزادی اور یوم سیاہ پر ٹریفک کے بہترین انتظاماوت دیکھنے میں آئے جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان،چیف سیکرٹری پنچاب اور سی سی پی لاہور بی اے ناصر نے ٹریفک انتظامات کو سراہا۔وارڈنز اپنی خوشیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے،تینوں میگا ایونٹس کے دوران ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں،ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کی نگرانی میں 12ڈی ایس پیز،170انسپکٹرز،210پٹرولنگ افسران سمیت24سو سے زائد وارڈنز نے ٹریفک کے فرائض سرانجام دیئے۔ٹریفک افسروںکا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری لگائی گئی جبکہ سیف سٹی کیمروں اور سٹی ٹریفک پولیس کی ویجی لینس ٹیم کی مدد سے ان کی موجودگی کو یقینی بنایاگیا ۔
تین میگاایونٹس ،24سوسے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے
Aug 16, 2019