سرگودھا اوکاڑہ سمیت متعدد شہروں میں 6 حادثات 13 افراد جاں بحق

Aug 16, 2019

سرگودھا، اوکاڑہ، گلگت، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار/ آئی این پی/ اے پی پی/ صباح نیوز) سرگودھا اوکاڑہ سمیت دیگر مختلف شہروں میں چھ حادثات کے دوران 13 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق خوشاب سرگودھا روڈ دریا ئے جہلم پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکل آپس میں میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کامران نامی لڈے والاضلع سرگودھا کا رہائشی جان بحق اور ساتھی محمد احسان زخمی۔ دوسرے واقعہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق خاتون زخمی ہو گئی۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ چھ ماہ کی بچی اور اس حادثہ میں مکمل طور پر محفوظ رہی اوکاڑہ میں چوچک روڈ موضع بازیدہ کے قریب گذشتہ شب ایک سوزوکی وین اورموٹر کار درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوزوکی وین کا ڈرائیور محمد نعیم ولد محمد خان کار سوار غلام عباس ولد محمد احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو سالہ بچے سیف اللہ سمیت 9 افراد حیدر شاہ، یعقوب، رمضان عرف بلا، محمد خان، محمد حمید، فدا اصغر، عبدالمنان، عبدالغفار شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ گلگت میں دو مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ نواحی گاؤں حراموش میںپر سواریوں سے بھری گاڑی معلق پل کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر گئی اور تین افراد مشرف حسین ولد مسرت حسین سمیع ولدانور حسین فرقان علی والد شکور جان ساکنان ہراموش ہو گئے جو تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ دوسرے حادثے میں جب گاھکوچ سے راولپنڈی جانے والی بس عالم برج کے قریب الٹ گئی۔ دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اس طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے چشمہ روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 17سالہ نوجوان احسان اللہ آئل ٹٰٰینکر تلے آکرک زندگی کی بازی ہار گیا۔ ساتھی موٹر سائیکل سوارسمیت2افراد زخمی جبکہ پوٹہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ احسان اللہ میرن جائی کا رہائشی تھا جبکہ حمید اللہ الطاف ولد فتح بھی زخمی ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عنایت سکینہ دار ابن خود سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے شہر حب میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے حادثہ گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا۔

مزیدخبریں