ڈیرہ اسماعیل خان: مختلف واقعات میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ذاتی دشمنی اور مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں اقبال فیملی پارک بند دھپانوالہ کے سامنے ملزم مدال عرف مدالی بھٹنی ولد سراج الدین سکنہ ٹانک نے پستول سے فائرنگ کرکے 19سالہ حضرت اللہ مروت کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ کینٹ میں واقعہ کی رپورٹ قتل کی دفعہ کے تحت مقتول کے بھائی رحمت اللہ مروت نے نامزد ملزم کے خلاف درج کرادی ہے کہ ان کا ملزمان سے مستورات اور اقدام قتل کیس کے واقعہ پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔ ادھر تھانہ نواب شہید کی حدود میں مڈل سکول تالگی کے قریب خواتین کے تنازعہ پر معتبر ، سیف اللہ اور اکرم اقوام ڈھیڈی سکنائے تالگی نے پستول سے فائرنگ کرکے33سالہ عزیز اللہ کو قتل کردیا۔ نواب پولیس نے مقتول کے بھائی غلام محمد عرف خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...