لیگی رہنمائوں کی گرفتاریوں سے ہم گھبرانے والے نہیں : مریم اورنگزیب

Aug 16, 2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں ،نوازشریف ہی ہمارا قائد ہے ۔ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے لیگی رہنمائوں گرفتاریوں کے حوالے سے کہاکہ کوئی بات نہیں ہم ان باتوں سے نہیں ڈرتے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان باتوں سے بہت آگے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ چھوٹے لوگ ہیں ہمارا قائد نواز شریف ہے،ہم نے اس ملک کی خدمت کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کا خیال ہے ہم گھبرا گئے ہیں ،اس طرح کی حرکتوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔اوچھے ہتھکنڈوں کی پروا نہیں۔

مزیدخبریں