وزیر اعظم ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح دوسرے صوبے بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کریں، فیڈرل کوآرڈینشن کمیٹی کا آئندہ اجلاس چند روز میں ہو گا عید کے بعد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے کانفرنس روم میںمنعقدہ فیڈرل کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت نے کی۔ وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی نے شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مضمون کو اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت وضع کیا گیا ہے اور متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کی ذمہ دار ہیں۔ پنجاب اور گلگت بلتستان کے کھیلوں کے وزراء نے اپنے اپنے صوبوں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور آئندہ کے لئے کھیلوں ترقی اور سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے صوبوں میں کھیلوں کے حوالے سے ترقی اور مسائل کے علاوہ دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران ان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے اور کے بعد اس کو آخری شکل دی جائے گی، انہوں نیکہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے صوبے بھی ان کی طرح کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کریں، انہوں نیکہا کہ دوسرے صوبوں کے وزرائ￿ کھیل کی اجلاس میں نہ شرکت کے باعث فیڈرل کوآرڈینشن کمیٹی کا آئندہ اجلاس عید کے بعد ہوگا۔ وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں کھیلوں کے میدان بنائیں اور ثقافتی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن