اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ام البینن ڈبلیوایف ، سکینہ جنریشن ، گرلز گائیڈ اورانجمن دختران اسلام کے زیراہتمام جمعرات کو مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آباد ہفتہ وار محفل حدیث کساء اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ کرن عابدی نے کہا کہ خانوادہ محمد و آل محمد ؐکے عظیم افراد دنیائے زہد و تقویٰ کے عظیم پیشوا ہیںجنہوں نے اعلیٰ اقدار کے تحفظ ،اعلائے کلمۃ الحق ،احکام قرآنی و شعائر اسلامی کی پاسداری کی۔انہوں نے کہا کہ آئمہ علیہم السلام نے پیغام توحید و رسالت و ولایت کے فروغ و دوام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور توحید الہی کے چراغ روشن کیے۔انہوں نے کہاکہ دنیا ئے ظلم و بربریت نے ہمیشہ انبیاء و صالحین کو اپنی راہ میں کانٹا سمجھاجبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ڈکٹیٹروں کے جان لیو ا حربے بھی مشاہیر اسلام کے اصولوں کو نہیں مٹا سکے۔انہوں نے کہا کہ مقصد معصومین ؑ ؑمشن ولاء و عزا کا فروغ تھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکیزہ ہادیان دین کا اسوہ حسنہ تمام دنیا کے انسانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جنہوں نے ظلم و جبرکے تاریک ترین دور میں جرات و ہمت اور صبر و استقامت کے ساتھ دین کیلئے خدمات سرانجام دیں۔مجلس سے صائمہ نقوی اور طاہرہ بلقیس بخاری نے بھی خطاب کیا۔مجلس کے اختتام پر ماتمداری کی کئی گئی ۔
خانوادہ محمد و آل محمد ؐکے عظیم افراد دنیائے زہد و تقویٰ کے عظیم پیشوا ہیں،کرن عابدی
Aug 16, 2019