اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ھائی ویز اور موٹرویز پر عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی اقدامات کئے گئے تھے، جمعرات کو جاری بیان کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کی ھدایات پر تمام زونز میں عید کی خوشیاں بانٹنے اور پولیس عوام تعلقعات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے قومی شاھراوں پر سفر کرنے والے مسافروں میں گفٹ ھیمپرز تقسیم کئے گئے۔ عید الاضحی کے موقع پر خصوصی طور پر نہ صرف اضافی پیٹرولنگ کی گئی بلکہ اضافی کرایہ وصول کرنیوالیٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔انسپکٹر جنرل نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹوے پولیس اے ڈی خواجہ نے عید کے بعد واپسی پر بھی موٹروے پولیس کو کسی بھی ہنگامی اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ مسافروں سے لیا گیا اضافی کرایہ نہ صرف واپس کرایا جاٹے بلکہ قانونی کاروائی بھی کی جائے۔ مسافروں کو اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی شکایت ھو تو فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن ۱۳۰ پر رابطہ کرکیشکایت درج کرائیں۔
نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید پراضافی کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی
Aug 16, 2019