کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت پاکستان کا یوم آزادی و یکجہتی کشمیر قومی و ملّی جذبے کے ساتھ منایا گیا ،علاقائی سطح پرمساجد و مدارس میں تحریک پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خو انی ، دعائیہ تقریبات، ملکی استحکا م ، ترقی، خوشحا لی ،امن و سلامتی کیلئے اجتماعی دعائیں، پرچم کشائی ، پاکستان زندہ باد ریلیاں بھی نکالی گئیں، مقررین نے خطاب میں نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجا گر کیا ۔ مقبول آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی تحریک کا سبب بنا ۔علما ء مشائخ و اکابرین اہلسنّت نے جنا ح صاحب کے ساتھ مل کر دو قومی نظریہ کے احیا ء اور قیام پاکستان کی تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنا مجا ہدانہ کر دار ادا کیا۔انہو ںنے کہا کہ آج پاکستان