وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جمہوریہ ڈومینیکن کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Aug 16, 2019 | 12:33

ویب ڈیسک

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ ڈومینیکن کے اپنے ہم منصب میگول اکتاوایو ورگاس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں