وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاجنوبی افریقہ کی ہم منصب کوٹیلیفون، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیا

Aug 16, 2019 | 18:53

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی ہم منصب نالیڈی پنڈورکوٹیلیفون کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام گزشتہ 12 روز سے کرفیو نافذہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ادویات اور خوراک تک رسائی نہیں جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے تمام ذرائع بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں غیر آئینی اقدامات کرکے علاقائی امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے اپنے خط کے خدوخال سے بھی آگاہ کیا۔

 جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر اپنے ملک کے ارکان پارلیمنٹ سے رابطہ کریں گی۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ سے مشترکہ قرار داد لانے کا عندیہ دیا۔

مزیدخبریں