لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن اور آج 15 اگست بھارت کی بربادی کا دن ہے ۔ 15 اگست کو بھی کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم نہ کر کے بھارتی وزیر اعظم درندہ مودی نے فرعونیت کی ڈگری حاصل کرلی ہے وزیر زراعت نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کو آزاد کروا کر رہیں گے اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر ظلم برداشت نہیں ہوگا۔ وزیر زراعت نے کہا دنیا بھر کے مسلمانوں کو کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔ وزیر زراعت نے کہا ہندوستان کے وزیر اعظم درندہ مودی کی موت ایک عبرت ناک موت ہوگی اور کشمیر آزاد ہوگا۔ وزیر زراعت نے کہا 14 اگست کو قوم نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم آزاد قوم ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔