لاہور( لیڈی رپورٹر ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 820آر او /یو ایف پلانٹس مکمل کر لے گی ۔ تمام فیصلے سو فیصد شفاف ہوں گے۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنارہے ہیں، ہم خود کو ہر وقت احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک پنجاب آب پاک اتھارٹی نے جتنا بھی کام کیا ہے اس پرحکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا بلکہ تمام اخراجات پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ اراکین نے برداشت کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب آب پاک اتھارٹی کو ایک بہتر ین اور کامیاب ادارہ بنائیں گے ۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے5.5بلین روپے کے پی سی ون تیار ہوچکے ہیں ۔