مسلم ممالک اسرائیل کے متعلق دو ٹوک موقف اختیارکریں:ناصراقبال 

Aug 16, 2020

 لاہور(خصوصی نامہ نگار ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،رضا ایڈووکیٹ ،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویزنے کہا ہے کہ برادراسلامی ملک ترکی کے نڈر صدر طیب اردگان ہرسچے مسلمان کے ترجمان ہیں،دعا ہے دوسرے مسلم حکمران بھی اسرائیل کے بارے میں دوٹوک اورجرأتمندانہ موقف اختیار کریں۔شام اور بیروت سمیت متعدد اسلامی ملکوں میں انسانی بحران ایک بڑاسوالیہ نشان ہے،ان بحرانوں کے پیچھے یقینادنیا کی مخصوص مقتدرقوتوں کے مذموم مفادات کارفرما ہیں۔مسلمانوں کومزید مغلوب کرنے کیلئے اسلامی ملکوں میں نفاق کابیج بویاجارہا ہے۔کشمیر ی ،بھارتی اورفلسطینی مسلمانوں کوبدترین ظلم وستم کاسامنا ہے۔عالمی ضمیرانسانیت کی بقاء کیلئے انصاف کامظاہرہ کرتے ہوئے اسلام اوراہل اسلام کیخلاف تعصب اورنفرت کاباب بندکرنے کیلئے اٹھ کھڑا ہو۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل پچھلی کئی دہائیوں سے فلسطین کی اراضی اورفلسطینیوں کی آزادی ہڑپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں موت کے گھاٹ اتاررہا ہے۔

مزیدخبریں