معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورکاجی نائن لنگر خانے کا دورہ 

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے ہفتہ کو جی نائن لنگر خانے کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام کے ساتھ کھانا کھایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی غریب دوست سوچ کے باعث پورے ملک میں پناہ گاہیں قائم کی جارہی ہے، کمزور طبقات کی مدد کرنا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، اسلام آباد میں بہترین ماحول میں لنگر تقسیم کیا جا رہا ہے، لنگر خانوں میں غریب افراد کو عزت سے کھانا ملتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آج سے پہلے جن طبقات کے بارے میں نہیں سوچا گیا ان کے بارے میں سوچا جا رہا ہے، بے گھر افراد کو رہائش دی جارہی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ  کورونا کی وباکے دوران حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے 244 ارب روپے دیئے۔

ای پیپر دی نیشن