یومِ آزادیِ کی مناسبت  سے تحریکِ جوانانِ پاکستان کے زیرِ اہتمام جلسہ

Aug 16, 2020

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) یومِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت  سے تحریکِ جوانانِ پاکستان کے زیرِ اہتمام چاہ سلطان چوک  میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ضلعی عہدِ داران کے علاوہ کثیر عوام نے شرکت کی۔جلسے کے مہمانِ خصوصی محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان تھے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد خان صدر شمالی پنجاب نے کہا کہ اس وطن کی آزادی کے لئے ہمارے پیشواں نے گراں قدر  قربانیاں دی ہیں۔ جنہوں نے پاکستان کے لئے  تن، من، دھن، بیوی بچے، بھائی بہن، عزیزواقارب سب قربان کیے۔آج ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے  اس ملک کو سنوانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہئے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی عبداللہ گل نے کہا۔اللہ کا شکر ہے ہرے بھرے اور وسیع و عریض کھیت سونا اگل رہے ہیں۔ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہمیں ہر قسم کی آزادی اور ہر طرح کا سامان، آسائش و آرائش میسر ہے مگر ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس میں سلطان ٹیپو کا خون، سرسید کی نگاہ دوربین، علامہ اقبال کا افکار،  قائداعظم کی جہد مسلسل اور دوسرے اکابرین کی دن رات کی محت شامل ہے۔ ان سب کا مقصد ایک تھا اور وہ یہ تھا کہ ''آزاد اور خودمختار اسلامی مملکت کا حصول۔  جہاں ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن افسو س ہماری حکومت مندر گردوارے بنا کر اسے سیکولر ملک بنانے کی کوشش کر رہی ہے جسے عوام کو بالکل قبول نہیں۔ 

مزیدخبریں