چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی آئیسکو چیف سے ملاقات

Aug 16, 2020

 اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی آئیسکو چیف شاہد اقبال  سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں بجلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں حلقہ این اے 52 میں بجلی اپ گریڈیشن اور سیفٹی کے کاموں پر تبادلہ خیال،بجلی سے متعلق امور پر درخواستیں فوری نمٹائیں، راجہ خرم نواز حلقے میں کوآرڈینیٹرز کے ہمراہ دورے کر کے بجلی سے متعلق مسائل دیکھے جائیں، راجہ خرم نواز آئیسکو کی جانب سے اسلام آباد میں بھرپور خدمات انجا م دی جا رہی ہیں، آئیسکو چیف،تمام SDOآفسسز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بجلی سے متعلق امور فوری حل کر یں، آئیسکو چیف گزشتہ دو سالوں سے  حلقہ این اے 52 میں بڑے پیمانے پر بجلی کی اپ گریڈیش کی گئی اور اس سال مزید بڑے پیمانے پر آئیسکو آپریشن کئے جائیں گے جس سے بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔اس موقع پر آئیسکو کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 52 ا سلا م آبادراجہ زبیر خان،جنرل مینیجر ٹیکنیکل آئیسکوشیر عباس، چیف انجینئر کلوننگ الطاف حسین،P D کنسٹرکشن دلاور شاہ،ایکسئن کنسٹرکشن اعجاز ،اختشام صا حب اسسٹنٹ مینیجر پلاننگ،عدنان ظہور اسسٹنٹ مینیجر ڈیزائن پلاننگ آئیسکو نے شرکت کی۔

مزیدخبریں