اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔کرونا وائرس نے عالمی اقتصادی قوتوں کے معاشی، سماجی اور ٹیکنالوجی کے نظام دیکھتے ہی دیکھتے ڈھیر کر دیا ۔کئی ممالک میں اب صورتحال معمول پر آ رہی ہے مگر کسی بھی وقت دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔