جھنگ: مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4بچوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

Aug 16, 2020

جھنگ(نامہ نگار) بستی رسول آباد مدوکی روڈ پرمضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے چار بچے9 سالہ ثمر عباس، 8 سالہ قمر عباس، 5 سالہ مدثر عباس،  3سالہ مبشر عباس کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں