لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا تیسرا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہو گیا۔سائوتھمپٹن میںدن بھربارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ امپائرز نے گرائونڈگیلی ہونے پر قبل از وقت دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ ڈرا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ پاکستان نے 9وکٹوں پر 223رنز بنائے ہیں ۔محمد رضوان 60اور نسیم شاہ ایک رن پر کھیل رہے ہیں ۔ تین دن میں ایک بھی اننگز مکمل نہ ہونے پر میچ کے ڈرا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
سائوتھمپٹن ٹیسٹ ‘تیسرا دن بارش کی نذر ‘میچ ڈرا ہونے کا امکان
Aug 16, 2020