کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ چھہ ماہ میں مکمل ہونے والا بی آر ٹی پشاور کا منصوبہ تین سال بعد بھی ادھورا ہے، نیازی اینڈ کمپنی نے اپنی رسوائی سے بچنے کیلئے ادھورے منصوبے کا افتتاح کر دیا، جس کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ بی آرٹی منصوبے میں شامل متعدد مشینیں خراب ہیں، جبکہ کئی اسٹیشن بھی ابھی تک نا مکمل ہیں، عمران نیازی کی قیادت میں نا اہلوں کا ٹولہ عوام کو ہر روز ایک نئے بحران میں دھکیل رہا ہے اور نیا لولی پاپ دے رہا ہے۔ نیازی کے مشیر شہباز گل نے اپنی ویڈیو میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے، انہوں نے پنجاب میں کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی اور نام اسے بی آر ٹی پشاور کا دے دیا، اس