اسلام کوٹ: گائوں کولہی میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپس نصب، اہل علاقہ خوشی سے نہال

Aug 16, 2020

تھرپارکر(رپورٹ/ذکی ابڑو)سندھ کی معروف سماجی رہنما اورماہر تعلیم اے ایم قریشی کی پوتی محترمہ حسنہ قریشی پسماندہ علاقے کے مکینوں اور خصوصابچیوں کوتعلیم کے زیورسے روشناس کرانے تھرپارکرپہنچ گئیں ،معروف سماجی رہنماء حسنی قریشی نے تعلیم سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹیم کے ہمراہ ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا، انہوں نے اپنی مددآپ کے تحت اسلام کوٹ شہر کے قریب کولہی کالونی میں رہائش پزید ایک سو سے زائد خاندانوں میں زیرزمیں پانی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ساڑھے لاکھ روپے کی لاگت سے ہرگائوں ،قصبے اورگلی میں سمرسیبل واٹر پمپ لگوائے یہ واٹرپمپس شمسی توانائی کے ذریعے 200 سو فٹ زیر زمیں پانی نکالتے ہیں بنیادی مسائل کی فراہمی پر گاؤں کے مکینوں خصوصا خواتین میں خوشی کی لہردوڑگئی،اس گرمی میںمقامی باشندوں کو کنویں سے پانی بھرنا بہت مشکل ہوتا ہے اورانہیںگھنٹوں رسی سے کھینچ کرپانی کواوپرلانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میری پہلی ترجیح پسماندہ علاقے خصوصاتھرکے باشندوں کوہرممکن بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے،حسنہ قریشی نے کہاکہ 11 اگست اقلیتوں کا قومی دن منایاجاتاہے ہم نے یہ تہوار بھی نگرپارکر میں اپنے اقلیتی بھائیوںہیوہن رائٹس کے رہنماء اسپیشل اسسٹنٹ ور جو کولہی، سینٹرز کرشنا کولہی بہنوں کے ساتھ منایا، 11 آگست کرشن بھگوان کی جنم بھومی بھی ہے، ہندو برادری جنم اشٹمی کے نام سے یہ تہواربڑی عقیدت سے مناتی ہے اس موقع پرحسنہ قریشی کوورجوکولہی نے علاقے کادورہ کرایا اور علاقائی مسائل آگاہ کیا،خواتین اوربچوں کے مسائل سے متعلق بھی آگاہی دی ،ہندوبرادری میں گھل مل گئیں،مقامی ہندو خواتین کے ساتھ ان کا لباس زیب تن کیا اس موقع پرانہوں نے شرکا کو موذی مرض کوروناوائرس سے متعلق آگاہی بھی دی انہوں نے مقامی باشندوں میں 2500 ماسک‘ سینیٹائیزر تقسیم کیے حسنہ قریشی نے جشن آزادی کے حوالے سے تمام شرکاء میں قومی پرچم تقسیم کیے جومقامی باشندوں نے جشن آزادی کے روزاپنے گھروں پرلہرائے اس موقع پر حسنہ قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا اے ایم قریشی جنہیں قائد تعلیم کا خطاب ملا اور وہ اسلامیہ کالج کراچی کے فاونڈرمیں سے تھے اور بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ مسلم لیگ میں بھی ان کے شانہ بشانہ رہے، حسنہ قریشی نے مزیدکہاکہ میں میرے والدنے اپنے بابا کا مشن جاری رکھااور میرابھی یہی خواب ہے کہ میرے دادا کا مشن جاری رکھوں تاکہ ہمارے ملک اور معاشرے کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں میں علم کی شمع روشن ہواورانہیں معاشرے میں رہنے کیلئے سماجی آگاہی دی جائے جس سے ہمارے مستقبل کے معمار روشناس ہو سکیں اور ہمارا ملک سماجی ترقی میں آگے بڑھ سکے حسنہ قریشی نے اس موقع پرعلاقے میں ایک مسجد اورغریب مسکینوں کیلئے گھروں کی تعمیرکی یقین دہانی کرائی ۔

مزیدخبریں