کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس سندھ حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعدسندھ حکومت کے وزراء کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔سندھ حکومت اپنی کارکردگی کا جواب اب چیف جسٹس کو دے۔سندھ حکومت عوام کے پیسے سے مخصوص لوگوں کی پرورش کررہی ہے۔سندھ حکومت سندھ کی عوام کے لیے دشمن ثابت ہوچکی ہے۔سندھ حکومت کی دل میں عوام کی بجاء صرف فرزند زرداری درد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاوس ‘‘ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ نیب پر چیخنے والے اب چیف جسٹس کے ریمارکس پر اپنا منہ کھول کر دکھائیں۔سندھ حکومت عدالت کے سواء کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کے قصے دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔چیف جسٹس ہی سندھ کے نالائق حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ12سال مسلسل سندھ پر حکمرانی کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو ایک منصوبہ تک نہیں دیا۔