راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار خاتون کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کر دیا اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی ہدائت کر دی ہے اے این ایف نے گزشتہ سال 24مارچ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قطر جانے والی خاتون مسافر کوثر یونس کے سامان کی تلاشی کے دوران پانچ کلو 537گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا تھا اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے چالان کورٹ میں بھیجا ہفتہ کو ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمہ کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کر دیا۔