ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 سے 11 اگست 2021 کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں مشترکہ مہم کے دوران کارروائیاں کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر4 ہزار 366 افراد سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر7 ہزار 369 جبکہ 1 ہزار 127 غیر ملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ گرفتار شدگان میں 48 فیصد یمنی اور 43 فیصد ایتھوپیا کے شہری جبکہ 9 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔
سعودی عرب:امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار تارکین گرفتار
Aug 16, 2021