طالبان کے خطرے سے آگاہ کرنے پر سکیورٹی اہلکار نے دھمکی دی: احمدی نژاد

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تحریک طالبان کے بڑھتے اثرو نفوذ اور ان کے خطرے کی وارننگ دی تو اس پر ایک ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے انہیں دھمکی دی تھی۔ طالبان کے خطرے کی وارننگ دینے کے بعد ایک سیکیورٹی افسران کے پاس آیا اور کہا کہ ان کی اس دھمکی کے بعد ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا۔دو ہفتے پہلے ایک سینئرسیکورٹی اہلکار نے مجھ سے بات کی اور مجھ سے کہا کہ تم طالبان اور کرپٹ سیکیورٹی گینگ کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ہم شدید دبا ئومیں ہیں۔ اگر آپ نے یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں آپ کے رشتہ داروں اور آپ کے آس پاس کے لوگوں سے نمٹنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن