لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے افغانستان میں طالبان کی عظیم الشان کامیابی پر تمام ملت اسلامیہ خصوصاً افغانستان اور پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبا ن ایک حقیقت ہے ان کی فتح حق اور سچ کی فتح ہے پاکستان کو سب سے پہلے طالبان کی حکومت کو تسلیم کر نا چاہیے۔ روئے زمین کے مسلمانوں کا فر ض بنتا ہے وہ یہووہنود کے ہاتھوں میںکھیلنے کی بجائے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں اور ان کو امن وامان یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مکمل طور پر سپورٹ کر کے ان کو کامیاب کر یں۔ اتوار کے روز اپنے ایک اخباری بیان میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ آج عالمی سطح پرسیکولر ازم کی شکست اور ایمان کی فتح کا دن ہے۔