کے پی ایل میں آئے لوگ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں،شہریار آفریدی

Aug 16, 2021

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) میں آئے لوگ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں۔شہریار آفریدی نے ایوان وزیراعظم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اپنی اپوزیشن کو کشمیر میں جانے کا کہہ سکے، مظفرآباد سے جو پیغام دیا گیا تھا وہ خوشحالی آزادی کا پیغام تھا۔شہر یار آفریدی نے کے پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل میں آئے لوگ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں، خواہش ہے کہ یہاں کے تمام اضلاع کے  سٹیڈیم آباد ہوں۔انہوں نے کہا کہ امن اس خطے کے لیے لازم ہے، امن کے بغیر دنیا ترقی نہیں کر سکتی۔

مزیدخبریں