معمہ حل، ماڈل نایاب کو سوتیلے بھائی نے قتل کیا، پولیس، ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قاتل سوتیلے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر نایاب کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا۔ پھر اس کے کپڑے اتارے۔ تاکہ قتل کو زیادتی کا رنگ دیا جا سکے۔ سی آئی اے پولیس وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے قاتل تک پہنچی۔ نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ماڈل نایاب کا دوسراسوتیلا بھائی محمد علی کیس میں مدعی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...