پاکستان سویٹ ہومز کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسدقیصر

Aug 16, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان سویٹ ہوم کے خصوصی بچوں کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔ سپیکر نے خصوصی تقریب میں مدعو کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ پاکستان سویٹ ہومز کو مکمل تعاون فراہم کی جائے گا ۔ وہ شوکت خانم کے چندہ جمع کرنے کی مہم میں عمران خان کے ساتھ رہے ہیں، بحیثیت سماجی کارکن عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا قومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں اورخصوصی افراد سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ سپیکر نے معاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کیلئے اقدامات کی تعریف کی اورکہاکہ وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ، پناہ گاہ کے پروگرام سے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا ۔سپیکر نے کہاکہ وہ ایک عام آدمی ہیں اور اللہ نے انہیں بہت عزت دی،سیاستدان اگر اپنے لوگوں کے لیے سیاست کریں تو ہماری قوم ترقی کرے گی۔ 

مزیدخبریں