بنوں (این این آئی)بنوں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی موت کے معاملے میں غفلت ثابت ہونے پر ہسپتال کی 4 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ہسپتال اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرہسپتال امن اللہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 8 اگست کو بنوں کی رہاشی خاتون زرفانہ بی بی کو ہسپتال لایا گیاتاہم بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔
خاتون کی موت، بنوں میںغفلت برتنے پر4 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف
Aug 16, 2021