گیارہ ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، فرخ حبیب

Aug 16, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور انکی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے شروع کیا گیا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔

مزیدخبریں