لاہور (نامہ نگار) نواں کوٹ پولیس نے 14اگست کو ملتان روڈ لاہور پر نظریہ پاکستان مارچ نکالنے پر کالعدم ٹی ایل پی کے مرحوم سربراہ علامہ خادم رضوی کے چھوٹے صاحبزادے انس رضوی اور مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت 4ہزار کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ نواں کوٹ میں ایس آئی سید حامد شاہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق 137کارکنوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ انس رضوی، قاری صفدر، محمد رمضان اور شوریٰ کے ارکان سمیت 67 افراد فرار ہو گئے جبکہ کل 4ہزار کارکنوں کے خلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے، اشتعال انگیز تقرریں کرنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، ملتان روڈ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔