تمام ایئر پورٹس پر کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)  ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ایئر لائنز بیرون ممالک سفر کیلئے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے رابطے کرکے ایم او یوز کررہی ہیں، جس کے تحت مختلف لیبارٹریاں پاکستان کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو فوری پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کررہی ہیں، اب متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے سفر پر پابندی ہٹا دی گئی ہے اور یو اے ای جانے والے مسافر بھی اب ایئر پورٹس پر دستیاب پی سی آر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس حوالے اسلام آباد ڈائگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر کوویڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت خصوصی کاونٹر قائم کردیئے ہیں۔ آئی ڈی سی کے آفیشل اظہر رشید کا کہنا ہے کہ آئی ڈی سی کی جانب سے صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر 10 رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں ایک گھنٹے میں 400 سے زائد اور 2 ہزار یومیہ کوویڈ کے پی سی آر ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، اسی قسم کے خصوصی کاؤنٹرز دوسرے ایئر پورٹس پر بھی قائم کئے گئے ہیں، ان ایئر پورٹس پر پی آئی اے، اتحاد، ایئر عریبیہ، سیرن ایئر، امارات ایئر لائنز اور ایئر بلیو سمیت دیگر ایئر لائنز کے مسافروں کو فوری پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اظہر رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت دیگر ایئر پورٹس پر کوویڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کے بعد یو اے ای کو فلائٹ آپریشنز کامیابی سے شروع ہوچکا ہے اور کوویڈ ٹیسٹ کی درکار قانونی ضرورت پوری کرنے کے بعد جمعہ کو باچا خان ایئر پورٹ پشاور سے ساڑھے پندرہ سو سے زائد مسافر لے کر8 فلائٹس یو اے ای گئی ہیں، اسی طرح اسلام آباد سے 2 فلائٹس اور پھر ہفتے کو بھی فلائٹس مسافر لے کر گئی ہیں، جب کہ چار مزید فلائٹس کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...