حکومت نے تین سالوں میں کوئی بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا: محمود اختر گورائیہ 

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)پی پی 138کے صدر و ضلعی رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا۔ آٹا چینی بجلی گیس اور ادویات سمیت اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ میں نہیں رہیں اور حکمران اب بھی سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، احتساب کے نام پراپوزیشن سے بدترین سیاسی انتقام لیا گیا ہے حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کی واضح کرپشن بھی نیب سمیت دیگر احتساب ادارے خاموش ہیں اور حکومتی کرپشن پر پردہ ڈالا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن