لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں سمیت جس طرح کے مرضی جتن کرلے اس کی ناکامیاںکامیابیوں میں تبدیل نہیں ہوسکتیں ، افغانستان کے حالات کی وجہ سے خطے کی صورتحال انتہائی پیچیدہ او ر گھمبیر ہے لیکن ایسے میںبھی اپوزیشن کواپنی سیاست چمکانے کی فکرلا حق ہے ،حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے خطے کی ہر لمحے بدلتی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی قوم کو ہرگز مایوس نہیں کریںگے۔ اپنے ایک بیان میںہمایوںاختر خان نے کہاکہ پاکستان کو کئی دہائیوں بعد وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں ایسا لیڈر میسر آیا ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ اپوزیشن نے ملک کی سیاست میں ''میں نہ مانوں '' کا رویہ روا رکھا ہواہے جس سے حکومت کو نہیںبلکہ ان کی اپنی سیاست کو نقصان پہنچ رہا ہے۔