ملازمت کرنے سے روکا جا رہا ہے، خواتین : طالبان کی تردید 

Aug 16, 2021

کابل (این این آئی) افغانستان میں بنک ملازم خواتین نے  کہا ہے کہ طالبان انہیں کا کام ہر جانے سے روک رہے ہیں جبکہ طالبان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایسا نہیں کیا گیا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق قندھار کے عزیزی بنک کی نو خواتین کو کام  سے روکا گیا ہرات میں بھی دو خواتین کو کام سے روکا گیا اور ان کی جگہ ان کے رشتہ داروں کو کام کرنے کیلئے  رکھا گیا ادھر طالبان  ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فی الحال انہوں نے خواتین ملازمین کو کام کرنے سے نہیں روکا ملک میں امارات اسلامیہ کے نظام کے بعد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائیگا انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسی سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں