اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہپوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کم نہیں کر سکا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کس حیثیت سے یوم آزادی منا رہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے،کشمیریوں نے 14 اگست کو یوم آزادی منا کر پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔
دنیا کے سامنے بھارتی جمہوریت سیکولرازم کا پردہ چاک ہو چکا: علی امین
Aug 16, 2021