معاشی کمزور طبقہ کا معیار زندگی بلند  کرنا اولین ترجیح: عمران

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے معاشی طور پر غریب اور کمزور طبقات کے معیار زندگی کو بلندکرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو ٹویٹر پر جاری اپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کباڑ جمع کرنے والے ایک سائیکل سوار بچے کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔ جس کی سائیکل پرقومی پرچم لہرا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ یہ وہ پاکستانی ہیں جن کے معیار زندگی کو بلند کرنا ان کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے پاکستانیوں کو اب تک ہماری ریاست نے نظرانداز کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن