فیصل آباد (آئی این پی) بین الاقوامی شہرت یافتہ شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو دنیا چھوڑے 24برس بیت گئے۔ 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نامور گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔نصرت فتح علی خان کا قوال کی حیثیت سے 125 آڈیو البم کا ایک ایسا ریکارڈ ہے، جسے توڑنے والا شاید دور دور تک کوئی نہیں، جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی، نصرت فتح علی خان کو ہندوستان میں بھی بے انتہا مقبولیت ملی۔ٹائم میگزین نے 2006ء میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیاجبکہ 1992 ء میں جاپان میں شہنشاہ قوالی کے نام سے ایک کتاب شائع کی گئی۔ پاکستان کیساتھ ساتھ کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے انکی شاندار فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں متعدد سرکاری اعزازات سے نوازا۔نصرت فتح علی خان16اگست 1997ء کو علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے انہیں فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔
استاد نصرت فتح علی خان آج 24ویں برسی
Aug 16, 2021