ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کو وارننگ ‘ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی کھاتے میں شامل 

Aug 16, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر جیڈن سیلز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی گئی ۔ انہوںنے پاکستان کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بائولنگ کرتے ہوئے آئی سی سی لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی ۔ ان کے کھاتے میں ایک منفی پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے ۔ ان کی چوبیس ماہ میں پہلی خلاف ورزی ہے ۔ سیلز نے غلطی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد کسی کارروائی کی ضرورت محسو س نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں