نیشنل بینک نے پہلا ماری پٹرولیم آزادی ہاکی کپ ٹورنامنٹ جیت لیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک نے پہلا ماری پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ نیشنل بینک نے دو کے مقابلے میں تین پنلٹی شوٹس سے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزاوفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے ملک میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کیلئے ایم پی سی ایل انتظامیہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر سے ماری پٹرولیم جیسے بڑے اداروں کا قومی کھیل کی بحالی کیلئے تعاون حوصلہ افزا امر ہے۔ فہیم حیدرمینجنگ ڈائریکٹر/سی ای اوماری پٹرولیم نے کہا کہ ماری پٹرولیم نے 2018 میں ہاکی ٹیم تشکیل د ی جس کا مقصد قومی کھیل میں دلچسپی کا فروغ اوربحالی تھا۔ قیام کے دو سال کے عرصہ میں ایم پی سی ایل ہاکی ٹیم نے پہلے چیف منسٹر پنجاب گولڈ ہاکی کپ 2020 میں صف اول کی مقامی ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے مہمان خصوصی،دیگر تمام معزز مہمانان گرامی، ایم پی سی ایل کے سابق ایم ڈیز اور مقامی انتظامیہ کی تقریب میں شرکت اورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...