لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق عظیم باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے کیر یئر کی پہلی پروفیشنل فائٹ جیت لی ۔ انہوں نے مقابلے کے دوران جو شارٹس پہنے انہیں کسی نے دیئے تھے ۔ 21سالہ باکسر نے مقابلے میں حریف باکسر جارڈن ویکس کو ستر سیکنڈ میں ناک آئوٹ کر دیا ۔ فائٹ گزشتہ روز اوکلو ہاما میں ہوئی جسے پہلے رائونڈ کے بعد ہی روک دیا گیا ۔ علی والش نے کہا کہ یہ سفر کا آغاز ہے ‘بڑا جذباتی آغاز ‘ابھی بہت آگے جانا ہے ۔ مقابلہ میں توقعات کے بالکل عین مطابق ہوا۔ میں اپنے نانامحمد علی کے بارے میں سوچ رہا تھا ‘انہیں بہت زیادہ مس کر رہا ہوں ۔ محمد علی نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل تین مرتبہ جیتے تھے ۔