شاہجمال(نامہ نگار)عزیز کی تیمار داری سے واپسی پر غازیگھاٹ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار فیملی اور کار کے درمیان تصادم ایک جاں بحق دیگر شدید زخمی.شاہ جمال کے نواحی علاقہ احمد موہانہ کے رہائشی نوجوان محمد عامر جوکہ ڈیرہ غازیخان سے ایک عزیز کی تیمار داری کے بعد بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار واپس گھرآرہے تھے کہ پل غازیگھاٹ پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے اوور لوڈنگ کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکنے کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو کر گرگئے فیملی کا سربراہ محمد عامر زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اسکی بیوی (ت بی بی)لڑکا محمد عمر اور تین بچیاں شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بھی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے۔